انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن) اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تْرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔’ارطغرل غازی‘ تاریخ کا بہترین ڈراما ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔
تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اپریل سے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا۔مسلم تاریخ سے شغف رکھنے والے پہلے ہی اس سیریز کے دلدادہ ہیں اور تقریباً پوری دنیا کو اس ڈرامے نے اپنی جانب راغب کیا ہوا ہے۔