اظہر علی

ارطغرل دیکھ کر تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ مل رہا ہے, ٹیسٹ کپتان ا ظہر علی

ساؤتھمپٹن ( ر پورٹنگ آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ ارطغرل دیکھ کر تمام کھلاڑیوں

کو حوصلہ مل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کاکہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اس وقت کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں جو اطغرل

نہ دیکھ رہا ہو۔ اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے ، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیریز برابر کرنے

کی کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں وہ اچھا پر

فارم کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے معرکے یعنی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ضرورت

پڑنے پر کھیل قبل از وقت شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ اور نشریاتی اداروں

سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور انگلینڈ کے کوچز اور کپتانوں نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آئی سی سی میچ ریفری، گراؤنڈ اسٹاف اور انگلش بورڈ کے نامزد میچ مینجر اگلے روز میچ شروع ہونے کا

وقت طے کریں گے،موسم اچھا ہوا تو کھیل کا آغاز ساڑھے 10 بجے کر دیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی میچ ریفری کرس

براڈ کریں گے۔ قبل از وقت میچ شروع ہونے پر مختلف سیشنز میں 98 اوورز مکمل کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم

رکھا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔