عبدالعلیم خان

ارض وطن کو امن کا گہوارہ بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،عبدالعلیم خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض وطن کو امن کا گہوارہ بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، وطن دشمن عناصر آخر کارناکام ہو کر رہیں گے۔

عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جوانوں کی بے دریغ قربانیوں پر فخر، پاک فوج کے شہداء ساری قوم کے ہیرو ہیں، ارض وطن کو امن کا گہوارہ بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، وطن دشمن عناصر آخر کارناکام ہو کر رہیں گے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائیاں کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہدائ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔