اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے نام پر پیسے لینے والے اداروں سے خبردار کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر ہر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں ارشد ندیم ہوں، آپ سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ میرے نام پر دھوکا دہی کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ارشد ندیم نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی ادارے یا شخص کو اپنے نام پر پیسے جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔
اشتہار
118
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









