شہباز گل

ارسطو سمیت پوری ن لیگ کو بہت محنت سے بنائے تھانہ کلچر تبدیل ہونے پر بہت تکلیف ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارسطو سمیت پوری ن لیگ کو بہت محنت سے بنائے تھانہ کلچر تبدیل ہونے پر بہت تکلیف ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ ان لوگوں نے ہمیشہ وہ پولیس آفیسرز لگائے جو انکے پاؤں میں بیٹھتے ہوں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ان کو وہ پولیس افسران چاہیں جو انکے حکم پر حاملہ خواتین کو منہ پر گولیاں ماسکیں، انکے لگائے پولیس افسران کا کام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سب نے دیکھا ۔

شہباز گل نے کہاکہ رانا ثنااللہ کا بیان ریکارڈ پر ہے کیسے انہوں نے ایک متاثرہ لڑکی کے کردار پر انگلی اٹھائی تھی، (ن )لیگ کیلئے شرم کا مقام ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ پر بھی سیاست چمکا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب فوری انصاف عوام کی دسترس میں ہوگا، سیاسی مقاصد کیلئے سی سی پی او کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہے۔