فیصل قریشی 44

اردو پر فخر کریں،پاکستانی کرکٹرز اردو بولا کریں،فیصل قریشی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی کرکٹرز پر اردو بولنے پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارفیصل قریشی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مادری زبان اردو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اردو زبان بولنے پر زور دے رہے ہیں۔اداکار نے کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہاکہ میں اپنے کرکٹرز سے خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اردو بولا کریں، خود پر اور اپنی زبان پر فخر کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یا اور میسی سمیت دیگر بڑے کھلاڑیوں کو کبھی بھی بلا وجہ انگریزی بولتے نہیں دیکھا،وہ اپنی مادری زبان بولتے ہیں، سامنے والا اپنا ٹرانسلیٹر خود رکھے۔فیصل قریشی نے کہا کہ اپنی قومی زبانی اردو پر فخر کریں، اگر انگریزی نہیں آتی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہماری مادری زبان انگریزی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں