عمان(ر پورٹنگ آن لائن)اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ ان کا کووِڈ19 کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کے شاہی دیوان نے ایک بیان میں کہا کہ عزت مآب شہزادہ حسین نے کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوا رکھی تھی،ان میں اس وائرس کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیا احتیاطی تدبیرکے طور پر پانچ روز تک گھر)شاہی محل(میں قرنطین میں رہیں گے۔ان کے کووِڈ19کے ٹیسٹوں کا نتیجہ منفی آیا ہے۔