اسلام آ باد (ر پورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ اردن نے گوشت برآمد کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اپنے بیان میں عبدالرزاق داد نے کہا کہ اردن نے تین پاکستانی مذبحہ خانوں کو مویشیوں بکری، بھیڑ اور اونٹ کا گوشت اردن برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ اردن نے گوشت برآمد کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے، تمام برآمد کنندگان گوشت کی اس غیر روایتی مارکیٹ کے پیش کردہ ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے مزید کہا ہے کہ برآمد کنندگان گوشت برآمد کرنے کے علاوہ آلو، آم، کنو اور پیاز جیسی دیگر اشیا پاکستان سے بیرون ملک بھیجیں۔