لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان ، علی ریحان سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اس پراپرٹی سیلز ایونٹ میں100 سے زائد منصوبے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ اس ایونٹ میں ون وی ایچ اور اربن ڈولیپرز کے دو نئے منصوبے اربن پرئمیم ریزیڈنسیز اور سنٹرل پارک ٹاون ہاوسز کی لانچنگ بھی کی گئی ۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ ان منصوبوں کی مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور ) چوہدری لئیق نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کے موقع پر لانچ ہونے والے نئے منصوبے لاہور کے بہترین منصوبے ثابت ہونگے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سامنے لاتے ہیں
اربن ڈولیپرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں عثمان انور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے تمام منصوبوں میں عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گے بلکہ شہر کی سب پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی ۔۔ انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام بلاشبہ پاکستان کا سب سے بہترین اور موثر ادارہ ہے جو تعمیراتی منصوبوں کو جلد از جلد اور شفاف طریقے سے فروخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہم زمین ڈاٹ کام کے ساتھ کام کرنے لگے ہیں اور ادارے کےساتھ طویل المدتی تعلقات کے خواہش مند ہیں۔