ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار ادیتیا رائے کپور جلد ہی اپنا میوزک البم ریلیز کرنے والے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے مزید انکشاف کیا کہ وہ ہدایتکار و اسکرین رائٹر انو راگ باسو کی آئندہ آنے والی میٹرو ان ڈینو میں گلوکاری کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
میٹرو ان ڈینو میں وہ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2013 کی فلم ‘عاشقی ٹو’ میں ایک موسیقار کا کردار ادا کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب 37 سالہ ادیتیا رائے کپور کے بارے میں یہ افواہیں بھی ہیں کہ ان کے اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ رومانوی تعلقات عروج پر ہیں۔
یاد رہے کہ ادیتیا رائے کپور نے 2009 میں اپنا بالی ووڈ کیریئر ڈرامہ فلم لندن ڈریم سے کیا تھا، تاہم اس سے قبل وہ وی جے کا کام کرتے رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب وہ میوزک کی جانب آنے کی تیاری کر رہے ہیں اور کچھ بالی ووڈ فلموں میں گلوکاری کی پلاننگ کر رہے ہیں۔