لاہور(نیوز رپورٹر)
عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری نیب راولپنڈی نے جے آئی ٹی کے سپرد کردی ۔جعلی بنک اکاونٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
نیب کی جے آئی ٹی کو ڈریپ سمیت متعلقہ اداروں سے اہم ڈیٹا اور دستاویزات موصول۔جے آئی ٹی انکوائری مکمل کرنے کے بعد انوسٹی گیشن کی سفارش کرے گی۔نیب قواعد کے مطابق انکوائری کے دوران ذمہ داران کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عامر محمود کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے الزامات ہیں۔عامر محمود کیانی اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر صحت کے عہدے پر براجمان تھے
عامر محمود کیانی کو وزیر اعظم عمران خان نے 18 اپریل 2019 کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد ازخود اضافہ کردیا تھا
جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی% 400 تک کا اضافہ کا ہوگیا تھا۔شکایت موصول ہونے پر چیئرمین نیب نے تصدیق کی ہدایت کی تھی، نیب کا احسن اقدام ہے، 522 ارب کی کرپشن کا حساب تاریخ ساز ہوگا -نور مھر صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم