یاسر حسین

اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا ء عزیز کے ساتھ اسکوٹی کی سیر پر نکل پڑے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا ء عزیز کے ساتھ اسکوٹی کی سیر پر نکل گئے ۔یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اہلیہ کے ساتھ اسکوٹی کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکر اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے۔انہوں نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ بھی کہتی رہے آواز نہیں آتی۔انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے کتھئی رنگ کی شال بھی لپیٹی ہوئی ہے۔