ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا ایک نیا اور رنگین لک شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف موڑ لی ہے۔
اداکار اپنی زبردست اداکاری اور نیچرل انداز کے لیے تو جانے جاتے ہیں، مگر فیشن کے معاملے میں اکثر خاموش رہتے ہیں۔ اب تازہ پوسٹ میں ان کا شاہی، جدید اور منفرد انداز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور کئی صارفین نے سوال کیا کہ کیا یہ تصویر اصلی ہے یا اے آئی سے تیار کی گئی؟
پنکج نے تصاویر میں ایک ایسا انداز اپنایا جو روایتی شاہی کشش اور ہائی فیشن ڈرامہ کا امتزاج ہے۔ انہوں نے گہرا سبز مخملی لمبا بلازر پہنا جس پر سنہری زری کشیدہ کاری کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے سرخ زردوزی ہارم پینٹس اور چیک کیپ زیب تن کی۔ اندر سیاہ شرٹ پہنی جس پر کشیدہ کاری کے نفیس نقوش تھے، جو روایتی شاہی ٹون کے ساتھ ایک جدید اور بولڈ تاثر پیدا کر رہے تھے۔