لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکار و ماڈل ہمایوں سعید اپنی 49ویں سالگرہ منائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید 27جولائی 1971ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قسمت آزمائی کی جو ان کو راس آگئی اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرناشروع ہوگئے ۔
