اداکار علی رحمٰن

اداکار علی رحمٰن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اب پاکستان میں یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں کچھ حد تک ٹھہراؤ تو آیا ہے لیکن اب بھی عوام کے وبا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اور اب پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔اداکار علی رحمٰن خان نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں علی رحمٰن خان نے لکھا کہ انتہائی محتاط رہنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خود سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو آگاہ کردیا ہے اور الحمدللہ وہ سب محفوظ ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ماسک پہنیں، خود کے لیے اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کے لیے ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز) پر عمل کریں۔علی رحمٰن خان نے کہا کہ میں اْمید اور دعا کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ محفوظ رہیں۔