اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی پر شدید تنقید کے بعد اب ان کی ٹیلی فلم”گھر کے نہ گھاٹ کے“
میں ان کی اداکاری پر شائقین شدید غصے میں آگئے۔ ٹیلی فلم”گھر کے نہ گھات کے“ عید الاضحی پر نشر کی گئی.
جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کسی نے اسے سستی اداکاری کہا،
تو کسی نے کہا کہیں سے بھی نہیں لگتا کہ انہیں اداکاری آتی ہے۔