اداکار ببرک شاہ

اداکار ببرک شاہ کاچار سال کے بعد دوبارہ فلم بنانے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اداکار ببرک شاہ نے چار سال کے بعد دوبارہ فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ببرک شاہ بطور فلمساز ،رائٹر ، ہدایتکار اور اداکارسمیت دیگر شعبوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔ فلم کی کاسٹ کے چنائو کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

یاد رہے کہ ببرک شاہ نے چار سال قبل فلم ” مولا وے ” بنائی تھی جس میں انہوںنے 26شعبوں میںکام کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب بھی وہ تمام شعبوںمیں خود ہی فرائض سر انجام دیں گے۔