شاہدہ منی

اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،نئے گلوکارو ں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،گائیکی کی دنیا میں آنے والے نئے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سے زیاد ہ ضروری ہے ،جتنی مرتضی مصروفیات ہوں میں روزانہ ریاضت کرتی ہوں ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئن کے رول ادا کئے ،اداکاری بھی مشکل فن ہے مگر گلوکاری اس سے زیادہ مشکل آرٹ ہے ،

پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں بڑے گلوکار پیدا ہوئے جنہوںنے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنائی ،ان میں سرفہرست ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن ، استاد نصرت فتح علی خاں ،ریشماں سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں ،اپنے سینئر زکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میںدنیا بھر میں پرفارم کرچکی ہوں اور خدا کی ذات کا شکر ہے کہ اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے ۔