لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت ماڈلنگ زیادہ مشکل ہے ،پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے جبکہ ہمیں اس طرح کے وسائل میسر نہیں جس طرح کے انٹرنیشنل فیشن شو زمیں ہوتے ہیں ۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کے ماڈلز نے ماڈلنگ کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کی اور مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر میری ایک ماڈل کے طور پر پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کی نسبت کسی ماڈل کے لئے ریمپ پر واک کرنا مشکل ہے کیونکہ ذرا سے غلطی سے ماڈل سب کا مذاق بن جاتی ہے ۔جبکہ اداکاری میں کسی بھی سین کو دوبارہ ری ٹیک کر لیا جاتا ہے اور اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ زیادہ مشکل ہے ۔