نگار چوہدری

اداکارہ نگارچوہدری کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع، فرانزک رپورٹ طلب

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے سے فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت پرسماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاگیا،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ انکے پاس پانچ ویڈیو آئیں، یہ ویڈیو مختلف چینلزکودی گئیں لیکن یہ ویڈیو نگارچوہدری نے اپ لوڈ نہیں کیں۔

عدالت نے ویڈیو اور آواز کا فرانزک کروانے کی ہدایت کی تھی جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے آواز اور ویڈیو فرانزک کے لئے بھجوادی ہیں،عدالت نے فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نگارچوہدری کی عبوری ضمانت میں سات اپریل تک توسیع کردی۔نگار چوہدری کے خلاف اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔