کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ایک روز قبل انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔ اداکارہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے رو پڑیں۔نمرہ خان کے مطابق وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں کہ 3 مسلح افراد نے ان کے قریب گاڑی روکی اور اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔
