نادیہ خان 33

اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کے اتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔

اداکارہ نے مہندی میں نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔نادیہ خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی گانے ”سینوریٹا”پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔

صارفین نے ان پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان جو اکثر ٹی وی پروگرامز میں قوم پرستی اور سخت موقف اختیار کرتی نظر آتی ہیں، وہ خود بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ تو بھارتی گانا ہے آپ کی حب الوطنی کہاں گئی؟ جبکہ ایک اور نے لکھاکہ جو دوسروں کو لیکچر دیا کرتی تھیں، آج خود بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔ کچھ صارفین نے حالیہ علاقائی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بھی سوالات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں