مشی خان

اداکارہ مشی خان شہروں میں پھلتی بے حیائی پر ایک بار پھرپھٹ پڑی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ مشی خان نے شہروں میں پھلتی بے حیائی پر ایک بار پھر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔مشی خان نے اس بار ان مناظر کا تذکرہ کیا ہے جو رات کے وقت شہروں کی سڑکوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کھلے عام ہونے والی بے حیائی، فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سخت تشویش ظاہر کی۔مشی خان کا کہنا تھا کہ رات کے پہر اگر کوئی سڑک پر نکلے تو منظر کسی منی بنکاک سے کم نہیں لگتا۔ ان کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں برقع پوش خواتین سے لے کر ٹرانس جینڈرز تک سبھی سرعام جنسی خدمات پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مساج پارلرز کا ذکر کیا جہاں ماسک پہنی لڑکیاں گاہکوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں اور مرد حضرات بڑی دلیری سے وہاں جاتے ہیں۔اداکارہ نے اس سب کو معاشرے میں بیماریوں کے پھیلا کی بڑی وجہ قرار دیا۔

ان کے بقول ایچ آئی وی اور دیگر امراض بڑھنے کے پیچھے یہی غیر اخلاقی کام ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ان سرگرمیوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوتی اور ہمارے ادارے اس بارے میں خاموش کیوں ہیں؟مشی خان نے مزید کہا کہ ہم سیلاب اور دیگر آفات کی شکایت تو کرتے ہیں، لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے معاشرے میں سرعام کیا کچھ ہو رہا ہے۔ ان کا والدین کو پیغام تھا کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات اور پارٹی کلچر کے خطرات سے آگاہ کریں، کیونکہ یہ مسئلہ صرف سڑکوں یا پارلرز تک محدود نہیں بلکہ گھروں کے اندر بھی دستک دے رہا ہے۔