لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم سٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے ٹی وی سکرین سے دوری کی وجہ بتادی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح کے ٹی وی سے دور ہونے کے سوال کا جواب دیا۔اداکارہ نے کہا کہ ‘بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا، اور ہر بندہ ہی حد سے زیادہ پْرجوش ہوتا تھا، اب کیا ہے؟’
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ‘اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں ،پب جی میں، ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے۔’صائمہ نے لکھا کہ اب سرکاری چینل تو بالکل ہی ایک طرح سے ختم ہوچکا ہے، لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔’