لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ صائمہ بلوچ ”دی لیجنڈ اف مولا جٹ “ میں رجو کے کردار میں نظر آئیں گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صائمہ بلوچ نے کہا کہ رجو کے کردار کو چلنج سمجھ کر نبھایا ہے فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری منجھے ہوئے ڈاریکٹر ہیں عمارہ حکمت کی وجہ سے شوٹنگ کے دوران بہت حوصلہ افزائی ملتی رہی وہ اپنے کام کو لیکر بہت پروفیشنل ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا بطور ایک اداکارہ میں نے پہلی مرتبہ محسوس کیا کہ میں کسی بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرہی ہوں جب مجھے بتایا گیا کہ رجو کے کریکٹر کافی عرصے سے ڈھونڈ نہیں پائے اس کے بعد میں نے اس کردار ”رجو“ کو اپنے لئے بطور چیلنج قبول کیا مجھے کچھ غیر معمولی کرنا تھا پھر میں اپنے اپ کو بھول کر رجو کے کردار میں رچ بس گئی میں نے اپنے کردار کو نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو کچھ آفاقی دینے کی کوشش کی میرا تعلق ایران سے ہے میں ایرانی بلوچ ہوں خاندان میں ہمیں صرف لڑکیوں کے اسکول میں پڑھنے کے علاوہ کہی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
لیکن میرے اندر کا جذبہ اور میری روح میں فن مجھے لوگوں کی باتوں پر روشنی ڈالنے کے بجائے اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے سے نہیں روک سکا۔ میں نے ماڈلنگ اور ایک رئیلٹی شو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا مجھے بہت سے ٹی وی ڈراموں کی آفرز ملی لیکن میں نے ٹی وی کمرشل ماڈلنگ اور فلم انڈسٹری اڑان بھرنے کا فیصلہ کیا
انہوں نے کہا کہ ”دی لیجنڈ اف مولاجٹ“ چند دنوں بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے مجھے انتظار بھی اور بہت خوشی بھی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی یادگار فلم کا حصہ بننے جارہی ہوں مجھے امید ہے میرے پرستار میرے کردار رجو کو ضرور پسند کرینگے
