سونم باجوہ 57

اداکارہ سونم باجوہ آئندہ سال اسکرین پر نامور اداکار کے ساتھ نظر آئیں گی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ آئندہ سال اسکرین پر نامور اداکار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ کو فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی ایکشن سے بھرپور فرنچائز ‘باغی 4’ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا اور اب وہ اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔فلمسازوں نے اداکارہ کی کاسٹ میں شمولیت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

پوسٹ شیئر کی گئی کہ ‘ہاؤس فل یونیورس کے قہقہوں سے لے کر ایکشن سے بھرپور باغی یونیورس تک، سونم باجوہ شو کو چرانے کیلیے آگئیں۔ ان کو باغی 4 میں خوش آمدید کہتے ہیں’۔یاد رہے کہ ہاؤس فل 5 کے بعد سونم باجوہ ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ دوسری مرتبہ کام کریں گی۔ کاسٹنگ کے اعلان نے اداکارہ کے مداحوں کو پرجوش کر دیا جو اب سوچ رہے ہیں کہ کیا وہ انہیں ایکشن سے بھرپور اوتار میں دیکھ سکیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں