زارا اکبر 263

اداکارہ زارا اکبر کو بھارتی ہدایتکار نے اپنے نئے پراجیکٹ میںکام کرنیکی پیشکش کر دی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) لندن میں مقیم نامور پاکستانی اداکارہ زارا اکبر کو بھارتی ہدایتکار نے اپنے نئے پراجیکٹ میںکام کرنے کی پیشکش کردی ۔ بھارتی ہدایتکار سرجیت سنگھ مان کی لندن کے علاقے سائوتھ ہال کے ایک ہوٹل میں اداکارہ زارا اکبر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اداکارہ کو اپنی نئی کامیڈی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جسے اداکارہ نے بخوشی قبول کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکسبندی جون کے پہلے ہفتے میں لندن میں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔اداکارہ زارااکبر ان دنوں لندن میں اپنی فلم ” دیوانہ ”کی ایڈیٹنگ کے کام میں مصروف ہیں او رمتوقع طو رپر یہ فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں