دیپیکا پڈوکون

اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔دیپیکا پڈوکون کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ملک کی پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دیپیکا نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی صحت کے فروغ کی قومی مہم کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ شراکت ملک میں ذہنی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے ذریعے ملک میں ذہنی بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور مدد حاصل کرنے کے رجحان کو فروغ دینے پر کام کریں گی۔