اداکارہ خوشبو 180

اداکارہ خوشبو کی اسٹیج ڈرامہ ”گل ود گئی جے ” کے ذریعے دوبارہ انٹری

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ کا نیا اسٹیج ڈرامہ ”گل ود گئی جے ” میں اداکارہ خوشبو کی دوبارہ سے انٹری ہوئی ہے ۔ ڈرامہ آج بروز جمعہ سے تماثیل تھیٹرمیں پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ خوشبو،فیروزہ علی،سونو بٹ، سلک،اکرم اداس،قیصر پیا،ظفر ارشاد، سرفراز وکی، عظیم وکی سمیت دیگر اداکارہیں۔ ڈرامے رائٹر و ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں قیصر پیا سر انجام دیں گے جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ ہیں ۔قیصر ثنااللہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تماثیل تھیٹر کے ذریعے نہ صرف عوام کو معیاری تفریح دینے کیلئے کوشاں ہیں بلکہ ڈراموں کے اسکرپٹ میں اصلاح کے پہلو کو نمایاں اجاگر کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں