لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ خوشبو نے عاشورہ محرم کے بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں ، آج ( جمعہ ) سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”مستانہ ماہی ”میںپرفارم کریں گی ۔بتایا گیاہے کہ اداکارہ خوشبو نے عاشورہ محرم تک شوبز سر گرمیاںترک کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اب انہوںنے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کردیاہے ۔
اداکارہ خوشبوآج جمعہ سے شالیمار تھیٹر میں رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کے لکھے ہوئے اسٹیج ڈرامہ ”مستانہ ماہی ”میں پرفارم کریں گی ۔ اداکارہ نے ڈرامے میں پرفارمنس دینے کیلئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔