لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ خوشبومنگل کو سالگرہ منائیں گی ۔اداکارہ خوشبو کا اصل نام صوبیہ ہے ۔ اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ”میں بنی دلہن ”میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی ۔ خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔خوشبو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔
اشتہار
240
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









