حنا خان

اداکارہ حنا خان نے پہلی کیموتھراپی کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کر دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)چھاتی کے سرطان میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلی کیموتھراپی کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کر دی۔حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلی کیموتھراپی ہوچکی ہے اور انہوں نے دوبارہ سے اپنی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔حنا خان نے ویڈیو کے کیپشن پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ کینسر کے علاج کے دوران کام کو معمول کے مطابق کریں، کینسر کی تشخیص کے بعد میرا پہلا کام ہے، چلنا اور بات چیت کرنا مشکل ہوتا ہے اور خاص طور پر تب جب آپ کو زندگی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہو۔

اداکارہ نے لکھا کہ اچھے دنوں میں زندگی گزارنا نہیں بھولیں چاہے وہ کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں، یہ دن بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، تبدیلی کو قبول کریں اور معمول کے مطابق زندگی گزاریں۔