اداکارہ ثناء

اداکارہ ثناء لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ ثناء لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں ۔اداکارہ ثناء اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے تین ہفتے قبل لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر کے علاوہ شاپنگ بھی کی ۔

ثناء نے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن دورے کو یادگار کے طور پر محفوظ رکھنے کیلئے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی ہیں ۔ثناء نے وطن واپس آکر دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔