لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارحیدر سلطان کی پنجابی فلم” اتھرا شیر ”کی شوٹنگ کاسلسلہ مقامی اسٹوڈیو میں جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکارممتازان دنوں مقامی اسٹوڈیومیں پنجابی فلم ”اتھرا شیر ” کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں حیدرسلطان مرکزی کردار اداکر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہنی شہزادی، جہانگیر خان جانی اور خالدبٹ کے علاوہ نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔ شدید سردی کے باوجود اس فلم کا پچیس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ہدایتکار کے مطابق اس فلم میں حیدر سلطان میں اپنے والد سلطان راہی مرحوم کا عکس نظر آئے گا ۔
