لاہور(رپورٹنگ آن لائن) کورونا وباء کی وجہ سے نامور اداکارحیدر سلطان کی تین فلموں کی نمائش التواء کا شکار ہو گئی ۔ناموراداکار حیدر سلطان کی تین پنجابی فلمیں مکمل ہو چکی ہیں لیکن کورونا وباء اورسینما گھروںکی بندش کی وجہ سے مذکورہ فلمیںنمائش کیلئے پیش نہیں کی جا سکیں۔
ان فلموں میں ”دل میر اچنا ”،” کنڈی نہ کھڑکا ” اور” ببرا گجر ” شامل ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ تینوں فلمیں نئے سال کے آغازمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔بتایا گیاہے کہ اداکار حیدر سلطان سمیت فلم کی دیگرکاسٹ کو تینوں فلموں کی نمائش کا شدت سے انتظار ہے ۔