اداکارحیدرعلی

اداکارحیدرعلی فلم ”اتھراشیر”کی شوٹنگ کے دوران ریفلیکٹرسے ٹکراکرزخمی ہوگئے

خالق نگر(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حیدرعلی نئی پنجابی فلم”اتھراشیر”کی شوٹنگ کے دوران ریفلیکٹرسے ٹکراکرزخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفلم”اتھرا شیر”کی شوٹنگ جاری تھی کہ اداکار حیدرعلی اوراداکارہ عالیہ بخاری پر ایک سین عکسندہونا تھا جسے کرتے ہوئے اداکارحیدرعلی سامنے لگے ریفلیکٹرسے ٹکراکرزخمی ہوگئے لیکن زخمی ہونے کے باوجوداداکارحیدرعلی نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی،

ان کی اس جنونی اداکاری کودیکھتے ہوئے ان کو فلم”پلے بوائے”اور”جٹ دی گریٹ” میں مرکزی کردارمیں کاسٹ کرلیا گیا ہے،ایک ملاقات کے دوران حیدرعلی نے بتایا کہ اداکاری میں ڈوب کرکام نہ کیا جائے تومزہ نہیں آتا،اس لئے میں اپنا ہرکام مکمل کردارمیں ڈوب کراداکرتا ہوں۔