خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکاراچھی خان نئی ڈرامہ سیریل ”اماں جی”میں ایک بہت ہی اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلئے گئے ہیں،اس ڈرامہ سیریل میں اچھی خان ٹیلی ویژن کی سینئراداکارہ گل رعنا کے ساتھ زندگی کے بہت ہی اہم کردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں،اچھی خاں کو اس ڈرامہ سیریل میں نوجوان سے بوڑھے کا کرداردیا گیا ہے ،اداکارہ گل رعنا ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار”اماں جی”ادا کررہی ہیں،اچھی خان اس ڈرامہ سیریل ”اماں جی”میں شیرا پہلوان کے کردارکوباخوبی نبھارہے ہیں،
یادرہے اچھی خان پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرترین اداکارہیں اور فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین بھی ہیں۔اچھی خان کے کریڈٹ پرسینکڑوں کی تعدادمیں مشہورفلمیں ہیں جن میں انہوں نے اپنے کردارسے فلموں کو سپرہٹ بنا دیا۔