نمائندے 17

اختلافات کو سنبھالنے کے لیے چین-امریکہ تجارتی مشاورت کے میکانزم کا اچھا استعمال کیا جائے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکی تجارتی نمائندے نے حال ہی میں ڈیووس میں کہا کہ چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات سے قبل، چین اور امریکہ تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کرسکتے ہیں۔

جمعرات کے روز چینی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں چین اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے پانچ دور منعقد کیے، جن کے مثبت نتائج کا ایک سلسلہ حاصل ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کی بوسان میں ملاقات کے بعد، فریقین نے چین-امریکہ تجارتی مشاورت کے میکانزم کے ذریعے تمام سطحوں پر روابط کو برقرار رکھا ہے۔

اگلے مرحلے میں چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے میکانزم کا اچھا استعمال کرتے ہوئے اختلافات کو سنبھالنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں