احمد پور سیال (رپورٹنگ آن لائن)احمد پور سیال میں سبزیوں اور پھلوں کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔ سبز مصالحہ جات بھی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ۔
ٹماٹر 600روپے فی کلو گرام میں بکنے لگے ہیں ۔مٹر400روپے فی کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ موسمی سبزیاں گوبھی ، گاجر ، شلجم ، مولیاں ، پالک ، میتھی ، مونگرے بھی عوامی پہنچ سے دور ہیں ۔
احمد پور سیال میں سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مقامی پیداوار نہ ہونے کے باعث سبزیاں دوسرے شہریوں سے منگوائی جاتی ہیں جو مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں ۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب مقامی سبزیاں مارکیٹ میں آئیں گی تو ہی سستے داموں بکیں گی ۔








