احمد علی بٹ

احمد علی بٹ نے والدہ ظلِ ہما کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ اور ملکہ ترنم میڈم نورجہاں ظلِ ہما کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ فاطمہ اور والدہ ظلِ ہما کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

کامیڈین اداکار نے ‘ہیپی برتھ ڈے ماں جان، ماواں ٹھنڈیاں چھاواں’ لکھا۔احمد علی بٹ کی جانب سے ماضی کی ایسی نایاب تصویر دیکھ کر مداح خوش ہوگئے، بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے بھی ظلِ ہما کی تصویر پر کمنٹ کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا۔