لاہور( رپورٹنگ آن لائن)برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز ا گیا۔اداکار احسن خان کو انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے ایوارڈ شیلڈ پیش کی گئی ۔
انہیں ایوارڈ شیلڈ برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پیش کی گئی، تقریب میں ممبران پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔اداکار احسن خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی خدمت جاری رکھوں گا، مجھے فخر ہے میں پاکستانی ہوں اور میری پہچان پاکستان ہے ۔









