احسن خان

احسن خان نے نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کے حصول کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )اداکار احسن خان نے کسی نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کے حصول کے لئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے ۔ بتایاگیا ہے کہ احسن خان جو خود بھی ٹی وی شو کی میزبانی کر چکے ہیں ان دنوں کسی شو کا حصہ نہیں ہے ۔

ساتھی اداکاروں فیصل قریشی ، فہد مصطفی اوردانش تیمور کے شوز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور گراف کو دیکھتے ہوئے احسن خان نے بھی کسی نجی ٹی وی چینل سے شو کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دئیے ہیں لیکن انہیں ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی ۔