کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) خوبرو اداکار احسن خان اپنے ایک بیان کے سبب ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئے ہیں۔احسن خان اس وقت ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہیں جس کا سبب اْن کا خود سے متعلق دیا گیا ایک بیان ہے۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی احسن خان کی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے اور ساتھ ہی میمز بنانے کا بھی موقع دے دیا ہے۔احسن خان کی اس وائرل ہوتی ویڈیو میں اْنہیں خود کو برطانوی نڑاد ایشیائی اداکار قرار دیا جا رہا ہے۔
احسن خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ‘وہ ایک ایشیائی برٹش ایشیائی اداکارہ ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں ( پاکستان اور برطانیہ ) دونوں جگہ رہتے ہیں’۔اس انٹرویو میں احسن خان کی جانب سے خالص برطانوی انگریزی لہجہ اپنایا گیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین تنقید کر رہے ہیں۔احسن خان کا انگریزی میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘وہ وہاں (پاکستان) میں اپنی فلمیں اور ڈرامیں مکمل کر رہے ہیں، اْن کا ایک ڈرامہ ہر جگہ مشہور ہوا ہے جو کہ ایک اہم موضوع بچوں پر جنسی تشدد (چائیلڈ ایب یوز) پر بنا ہے، اس ڈرامے میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔’