اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال اپنے کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ہی غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے۔
احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے جس پر عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سےاحتساب عدالت آگئے، آپ کے کیس کی سماعت توکل ہے۔ عدالتی عملے کے بتانے پر رہنما مسلم لیگ (ن)احسن اقبال واپس چلے گئے۔









