احسن اقبال

احسن اقبال کا پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے ،کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے،پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔

انہوںنے کہا توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔ عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ انہوںے کہا ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ آج پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے ۔

25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا،عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں