شہزاد اکبر 302

احسن اقبال نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم پر قوم کو گمراہ کیا .شہزاد اکبر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم پر قوم کو گمراہ کیا ۔ احسن اقبال جھوٹ بول رہے ہیں ان کو ترمیم سے متعلق پتہ نہیں ۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم فیٹف سفارشات کے مطابق ہیں۔ قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق خامیاں دور کی جارہی ہیں ۔ منی لانڈرنگ کی سزا 5 سے بڑھا کر 10 سال کی جارہی ہے۔

منی لانڈرنگ پر جرمانے میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تفتیش پر اپوزیشن کو اعتراض ہے ۔ ن لیگ چاہتی ہے اینٹی منی لانڈرنگ سے نیب کو نکال دیا جائے یہ ہے وہ این آراو جو مانگ رہے ہیں جو کسی صورت نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں