احسن اقبال

احسن اقبال (کل)نارووال یونیورسٹی میں الاندلس انوویشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نارووال (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کل ( پیر)13جنوری کو نارووال یونیورسٹی میں الاندلس انوویشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نئے تعمیر ہونے والے تیسرے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کریں گے ۔اس موقع پر یونیورسٹی میںتین روزہ نارووال یوتھ فیسٹیول میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ رنگا رنگ تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا جا ئے گا جن میں نارووال کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

15جنوری کو اختتامی تقریب میں نارووال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد یونس رانا نمایا ں پوزیشن حال کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔