احسان مانی

احسان مانی نے مزید کام کر نے سے معذرت کرلی

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) چیئر مین پاکستان کرکٹ احسان مانی نے مزید کام کر نے سے معذرت کرلی ۔یہ بات احسان مانی نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی ۔ صحافی نے احسان مانی سے سوال کیاکہ کیا آپ مزید کام کر نا نہیں چاہتے جس پر احسان مانی نے جی کہہ کر جواب دیا ۔ چیئر مین پی سی بی سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئر مین پی سی بی کیلئے کسی کا نام تجویز کیا ہے جس پر احسان مانی نے جواب دیاکہ تفصیلات وزیر اعظم ہائوس سے آئیں گی ۔

احسان نے مزید سوالات کا جواب دینے سے انکار کر تے ہوئے کہاکہ میں نے بتا دیا جتنا بتانا تھا ۔یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی احسان مانی کی وزیر اعظم عمران کی دوملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کر نے لگیں کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کو مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے ۔