ثانیہ نشتر

احساس پروگرام منصوبوں کا مقصد پسماندہ طبقے کی بحالی اور حقداروں کو حق دیتا ہے، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے متعدد منصوبے جاری ہیں اور تمام منصوبوں کا مقصد پسماندہ طبقے کی بحالی اور حقداروں کو حق دیتا ہے۔

جمعرات کے روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تمام منصوبوں میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین کو تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت تمام پالیسیوں کا محبور غریب طبقے کی بہتری ہے، سماجی تحفظ کے پروگراموں کا غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہوتا ہے جبکہ متاثرین کو درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور عوامی شکایات کے ازالے کےلئے احساس سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی مالی معاونت میں مدد ملی ہے اور کامیابی وزیراعظم عمران خان کی براہ راست سربراہی سے ملی ہے، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محبور غریب طبقے کی بہتری ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی شکر گزار ہوں انہوں نے مشکل فیصلے کرنے میں مدد دی جبکہ احساس پروگرام کا سفر جاری رہے گا اور بہت کام باقی ہے،

میڈیا بریفنگ سے برطانوی ادارے ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کے چیئرمین سرمائیکل باربر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیا، سرمائیکل باربر نے کہا کہ پسماندہ طبقے کےلئے حکومت پاکستان نے اہم اقدامات کئے ہیں ، انہوں نے احساس پروگرام کے تحت پاکستان کی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقے کی بحالی کےلئے اقدامات اہمیت کے حامل ہیں