ثانیہ نشتر

احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہے ،عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جائے گا ، ثانیہ نشتر

حسن ابدال(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہے، ایک ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جائے گا ۔

اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔